کراچی کے 11 حلقوں کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع
الیکشن کمیشن نے کراچی کے 11 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کوٹ کے حکم امتناعی جاری کرنے کے باعث 11 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع نہیں کی گئی تھی جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج کراچی کے 11 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی جھپائی شروع ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی انتخابات سے قبل مکمل کرلی جائے گی جب کہ ان حلقوں میں8 قومی اور3 صوبائی حلقے شامل ہیں جب کہ ہر ووٹر کے لیے 2 بیلیٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، قومی اسمبلی کے لیے سبز جب کہ صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلیٹ پیپرز ہوں گے۔