شریف برادران کی سیکیورٹی پر 5 سالوں میں 2 ارب روپے خرچ ہوئے عمران خان
پچھلے 5سال کے دوران پنجاب میں 40 ہزار افراد قتل اور 70 ہزار لوگوں کو اغوا کیا گیا،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کی سیکیورٹی پر5سالوں کے دوران 2ارب روپے خرچ ہوئے۔
میانوالی میں مختلف مقامات پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرانی جماعتوں کی جانب سے سلسلہ وار باریوں کی روایت کوختم کر کے عوام کی حالت بدل دیں گے، جوجماعتیں پانچ دفعہ اقتدار میں آکر کچھ نہیں کرسکیں، چھٹی بارکیا کریں گی۔ شریف برادران کی سیکیورٹی پر 5 سال میں 2 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ لیکن پنجاب میں امن و امان کی صورت حال مزید خراب ہوئی، پچھلے 5سال میں پنجاب میں 40 ہزار افراد قتل اور 70 ہزار لوگوں کو اغوا کیا گیا، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل بند پڑے ہیں، صنعتی پیداروا نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے لیکن شہبازشریف نے مینار پاکستان پر پنکھا جھلنے کے علاوہ 5 سال تک کچھ نہیں کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان لاالہ الااللہ کے نام پر بنا ، تحریک انصاف اسی پر پورے پاکستان کے لوگوں کو متحد اور قوم کو امریکا کی غلامی سے نجات دلائے گی اور ڈرون طیارے مار گرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں کرپشن ہوتی ہے وہ ملک ترقی نہیں کرپا تے، ہم عدل اور انصاف کا نظام لائیں گے اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، 90 دنوں میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، ترقیاتی فنڈز ایم پی اے ،ایم این ایز کی بجائے گاؤں کی منتخب پنچایتوں کو دے کر کام کروائیں گے، موجودہ تھانہ کلچرکے نظام کا خاتمہ کریں گے،ایس ایچ او گاؤں کے لوگوں کی مرضی کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔