پاکستان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں کشیدگی پر اظہار تشویش
سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے مقاصد ایک ہیں لیکن دونوں اداروں میں غیر محسوس کشیدگی پائی جاتی ہے، مسعود خان
پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اہمیت میں کمی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے اس ادارے کی مضبوطی کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے ۔
نیو یارک میں ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے مقاصد ایک ہیں لیکن دونوں اداروں میں غیر محسوس کشیدگی پائی جاتی ہے۔ بیشترمعاملات سلامتی کونسل کے ہاتھ میں جارہے ہیں اور جنرل اسمبلی کی اہمیت اور افادیت کو کم کیا جارہا ہے ۔
مسعود خان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے درمیان پائی جانے والی یہ کشیدگی کسی بھی طرح صحیح نہیں اس لئے اس کشیدگی کو دورکرنے کےلیے اقدامات کیےجانے چاہئیں اور جنرل اسمبلی کو مضبوط بنایا جائے۔