بلوچستان میں 3ہزار679 پولنگ اسٹیشن قائم کئےجائیں گے الیکشن کمیشن

11 مئی کو بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 50 صوبائی نشستوں پر پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن

بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 33 لاکھ 37 ہزار 981 ہے، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے صوبہ بلوچستان کے لیے پولنگ اسکیم جاری کردی ہے جس کے تحت صوبے بھر میں 3ہزار679 پولنگ اسٹیشن قائم کیےجائیں گے۔



پولنگ اسکیم کے مطابق 11 مئی کو صوبے میں قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 50 صوبائی نشستوں پر پولنگ ہوگی جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی32 جھل مگسی میں آزاد امیدوار عبدالفتاح مگسی کے قتل کے بعد پولنگ ملتوی کردی گئی ہے اس حلقے میں انتخاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


پولنگ اسکیم کے تحت بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 33 لاکھ 37 ہزار 981 ہے جن کے لئے 3ہزار679 پولنگ اسٹیشن قائم کیےجائیں گے جہاں 8 ہزار257 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔


Load Next Story