ایم ایم اے نے کراچی کے انتخابی امیدواروں کا اعلان کردیا

24جون کو پشاور،کراچی میں 28جون اور8جولائی کو جلسے، 29جون کوملتان میں جلسہ ہوگا

24جون کو پشاور،کراچی میں 28جون اور8جولائی کو جلسے، 29جون کوملتان میں جلسہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

متحدہ مجلس عمل نے کراچی کی تمام قومی و صوبائی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنایا جائے گا۔

متحدہ مجلس عمل کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اعلان کیا گیا ہے کہ 24جون کو پشاور، 28جون کو کراچی میں علماکنونشن، 29جون کوملتان میں جلسہ یکم جولائی کو مولانا شاہ احمد نورانی کی برسی پر جلسہ اور 8جولائی کوکراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا جائے گا۔


تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان ومتحدہ مجلس عمل کے سیکریٹری لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر و متحدہ مجلس عمل کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر نے خطاب کیا۔

اعلان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ236سے سوماربرفت، این اے237سے محمد اسلام، این اے238 سے محمد اسلام، این اے239سے محمد حلیم خان غوری، این اے240سے عبد الجمیل خان، این اے241سے سلیم حسین، این اے242سے اسد اللہ بھٹو، این اے243سے اسامہ رضی، این اے244سے زاہد سعید، این اے245 سے سیف الدین، این اے 246سے مولانا نور الحق، این اے247سے محمد حسین محنتی، این اے248سے قاری محمد عثمان، این اے249سے سید عطا اللہ شاہ، این اے250 سے حافظ نعیم الرحمن، این اے 251سے محمد لئیق خان، این اے252سے عبد المجید خاصخیلی، این اے253سے منعم ظفرخان، این اے254 سے راشد نسیم،این اے 255سے محمد مستقیم قریشی،اوراین اے256 سے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی امیدوار ہوںگے۔

 
Load Next Story