کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات ميں 9 افراد جاں بحق
لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹارگٹڈ کلنگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور مزید 9 زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے گئے۔
لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2 افراد جن کی شناخت نیازالدین اور محمد گڈو قریشی کے ناموں سے ہوئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
فائرنگ کا ایک واقعہ کھارادر کے علاقے پان منڈی میں پیش آیا جس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک دکاندار عبدالقادر کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن گیارہ نمبر میں نامعلوم ملزمان نے ہوٹل پر فائرنگ کر دی جس سے راشد ملک نامی شخص ہلاک ہو گیا، سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں فائرنگ سے 42 سالہ آفتاب اسماعیل جاں بحق ہوگیا،پاک کالونی، شیرشاہ، ملیر اور منگھوپیر کےعلاقے پختون آباد ميں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔
واضح رہے کہ رینجرز اور پولیس کے جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں جن میں متعدد ٹارگٹ کلرز اور شرپسندوں کو گرفتار کرنے کے دعوے کئے گئے ہیں تاہم اس دوران ٹارگٹ کلرز بھی اپنی کارروائیاں بلاخوف وخطرجاری رکھے ہوئے ہیں۔