جیتندرا ان کی بیٹی ایکتا اوربیٹے تشار کے گھروں پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے

محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم تحقیقات کے سلسلے میں ایکتا کپور اور جیتندرا کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی

محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم تحقیقات کے سلسلے میں ایکتا کپور اور جیتندرا کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔

محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس چوری کے شبے میں بالاجی ٹیلی فلمز کے دفاتر اور اس کے چیرمین جیتندراان کی بیٹی ایکتا کپور جو کمپنی کی جوائنٹ مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور ان کے بیٹے تشار کپور کے گھروں پر چھاپہ مارا۔

بھارتی اخبار کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے 100 سے زائد افسران کی ٹيم نے بالا جی ٹیلی فلمز کے دفتر، اسٹوڈیو اور ایکتا کپور کے دفتر، گھر اور ان کے والد جتندر اور ان کے بھائی تشار کپور کے گھروں پر بھی چھاپے مارے، انکم ٹیکس کی ٹیم اپنی تحقیقات کے دوران ایکتا کپور اور جیتندرا کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔


واضح رہے کہ بالا جی ٹیلی فلمز کے بینر تلے بنائے گئے کئی ڈراما سیریلز نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی کافی پسند کئے گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story