پی ٹی آئی ایم ایم اے اور اے این پی آج سے انتخابی مہم شروع کریں گی
عمران خان آج اپنے آبائی علاقے میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم میں شام 5 بجے جلسہ سے خطاب کرکے مہم کا آغاز کریں گے
پاکستان تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتیں آج سے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اپنے آبائی علاقے میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے شام 5 بجے جلسہ سے خطاب کرکے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے میانوالی جلسے کے لیے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کارکنوں سے جلسے میں شرکت کی استدعا کی ہے۔ میانوالی کے بعدعمران خان ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے، جب کہ ایک دو روز میں تحریک انصاف ملک بھر سے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کردے گی۔
متحدہ مجلس عمل کی مرکزی قیادت بھی آج پشاور جلسے سے خطاب کرکے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، ایم ایم اے جلسہ رنگ روڈ پشاور پر ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان اورسراج الحق جلسے سے خطاب کریں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی بھی آج بڈھ بیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے صوبائی صدر اے این پی امیر حیدر ہوتی خطاب کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کل 25 جون سے کراچی سے اپنی انتخابی مہم شروع کرے گی، مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی آئیں گے اورجلسے سے خطاب کرکے انتخابی مہم کاآغاز کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران شہباز شریف مختلف تقاریب میں شرکت بھی کریں گے۔