حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قوم کی دولت لوٹی عمران خان

عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف غیر ملکی اخبار کی خبر کو بھی ٹوئٹر پر شئیر کیا

عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف غیر ملکی اخبار کی خبر کو بھی ٹوئٹر پر شئیر کیا۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قوم کی دولت لوٹی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانا بنایا اور کہا کہ منی لانڈرنگ کرکے کرپٹ حکمرانوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔




عمران خان نے غیر ملکی اخبار کی خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پاکستانی قوم کی دولت کو لوٹا گیا۔
Load Next Story