حکومت اور اداروں کے مابین ٹکراؤ ملکی مفاد میں نہیں ہے

کراچی میں پی ایس ٹی کے ذمے داران اور کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، شکیل قادری

سنی تحریک علما کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریگی،شکیل قادری

KARACHI:
پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ ملک کے بیرونی اور اندرونی حالات کو دیکھتے ہوتے حکومت اور اداروں کے مابین ٹکراؤ ملک کے مفاد میں نہیں ہے،ملک بالخصوص کراچی میں جاری بھتہ اور پرچی مافیا کی سرگرمیوں میں ملوث ہاتھ امن وامان کی بحالی کے اداروں سے چھپے نہیں ہوتے بلکہ انھیں مصلحت پسندی کی وجہ سے کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔


عیدکے بعد کراچی، بلوچستان میں علما اہل سنت پر قاتلانہ حملوں اور تاجروں و عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے پی ایس ٹی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی، وہ ہفتہ کو مرکز اہل سنت پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، محمد شکیل قادری نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اداروں کے مابین ٹکراؤ نے ملک کو انتہائی نازک موڑ پر لاکھڑا کیا ہے، حکومت اپنے مفادات کی خاطر اداروں کے مابین ٹکراؤ کی فضا پیدا کرنے میں مصروف ہے۔

محمد شکیل قادری نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں اہل سنت علما کرام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، کراچی میں پی ایس ٹی کے ذمے داران اور کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے جبکہ امن وامان کی بحالی کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ پی ایس ٹی نے اپنے وجود سے لے کر آج تک حب الوطنی کو اپنا سرمایہ جانا ہے اور امن کی پاداش میں ہمارے اکابرین، قائدین اور کارکنان نے شہادتیں دی ہیں لیکن موجودہ حالات میں ہماری حب الوطنی کو کمزوری تصور کرنے والوں کو ہم خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، انھوں نے کہا کہ پارٹی عید کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
Load Next Story