مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلیے جلد منصوبہ پیش کیاجائے گا امریکا
اگر صدر محمود عباس مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں تو ان کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے، جیرڈ کشنر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلیے جلد ایک منصوبہ پیش کیا جائے گا خواہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اس کا حصہ بنیں یا نہیں۔
جیرڈ کشنر نے فلسطینی اخبار القدس کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر صدر عباس مذاکرات کی میز پر آنے کیلیے تیار ہیں تو ان کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر امکاناً مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا ایک نیا منصوبہ پیش کیا جائے گا۔
جیرڈ کشنر ان دنوں خصوصی امریکی مندوب جیسن گرین بلاٹ کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ کشنر نے فلسطینی باشندوں کو واضح پیغام دیاکہ آپ لوگ ایک روشن مستقبل کے حقدار ہیں۔
ادھر برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربین نے ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت پر زور دیا ہے۔ برطانیہ میں حزب اختلاف کے رہنما جرمی کوربین نے ٹویٹ کیا ہے کہ برطانیہ میں لیبر پارٹی کی آئندہ حکومت فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرلے گی۔ انھوں نے اسی طرح اعلان کیاہے کہ وہ پناہ گزینوں کے البقعہ کیمپ کا معائنہ کررہے ہیں جو پہلی بار1968میں قائم ہوا اور جس میں ایک لاکھ فلسطینی مقیم ہیں۔
دوسری طرف اسرائیل نے غزہ کے جانب سے جلتے ہوئے کاغذی جہازوں کا انتقام مقبوضہ غرب اردن میں فلسطینیوںکی فصلیں نذرآتش کرکے لے لیا۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلوس میں جبل سلمان الفارسی کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یتسھار یہودی کالونی کے آباد کاروں نے بورین قصبے کی عنوء کے مقام پر موجود زرعی اراضی، زیتون کے باغات اور پھل دار باغات میں آگ لگادی جس کے نتیجے میں دسیوں دونم پر پھیلی زمین جل کر خاکستر ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 2 روز قبل غزہ بارڈر پر اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شخص دم توڑ گیا۔