ایران نے جوہری ہتھیار بنائے تو قہر برداشت کرے گا امریکا
جوہری ہتھیارتہران کے مفاد میں نہیں،آرزو ہے کہ ایران ہمیں اپنے خلاف طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کرے،مائیک پومپیو
امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے ایران کو جوہری ہتھیار کی تیاری سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ایران نے جوہری منصوبے پر کام بند نہیں کیا تو پوری دنیا کا قہر برداشت کرنے کے لیے تیار ہو جائے۔
مائیک پومپیوکا کہناتھا کہ ایران کے ساتھ عالمی معاہدہ کی صورت کچھ بھی ہو لیکن جوہری ہتھیارتہران کے مفاد میں نہیں ہیں۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر انھوں نے مزید چند ایک سینٹری فیوجز کا استعمال کیا اور ہتھیار بنانے کا منصوبہ شروع کیا تو پوری دنیا کے لیے یہ ناقابل برداشت ہوگا اور یقیناً یہ ایران کے مفاد میں بالکل ٹھیک نہیں ہوگا۔
سیکریٹری اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ جب میں غصے کی بات کررہا ہوں تو اسے عسکری کارروائی نہیں سمجھا جائے بلکہ میرا مطلب ایران پر انتہائی سخت اقتصادی پابندیاں ہیں، مجھے امید ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہناتھاکہ ہماری آرزو ہے کہ ایران ہمیں اپنے خلاف طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کرے۔ اگر ایران نے ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو اہل ایران کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا ہوگی کہ پوری دنیا کا غصہ ان پر انڈیل دیا جائیگا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی نے کہا کہ جوہری سمجھوتہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے اور وہ آخری سانسیں لے رہا ہے۔ چند ہفتوں کے بعد اس کا کوئی وجود نہیں ہوگا۔ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک سمیت معاہدے کے تمام فریق اس کی حفاظت کرنا چاہیں تو ان سب کو بڑی قربانی دینا ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کی وزیر خارجہ سشماسوراج نے اٹلی و فرانس کے دورے سے واپسی پر ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کے ایرپورٹ پر ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر سے ملاقات میں ایران کے خلاف امریکا کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی بین الاقوامی قوانین اور ایک دوسرے کے احترام کے اصول کی بنیاد پر تہران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔