پشاور چڑیا گھر کی رونق بڑھانے 6 شیر آگئے
آئندہ ہفتے جنوبی افریقا سے 12 زیبرا بھی پشاور پہنچ جائیں گے، چڑیا گھر حکام
چڑیا گھر میں 6 شیر نئے مہمان بن گئے جب کہ ہاتھی اور زیبرا بھی چڑیا گھر کی زینت بننے والے ہیں۔
پشاور کے واحد چڑیا گھر کی رونقیں بڑھانے کے لیے جنوبی افریقا سے 6 شیر پہنچ گئے ہیں، افریقن ٹائیگرز کے لیے چڑیا گھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹائیگرز کے لیے ائیر کنڈیشنرز لگائے گئے ہیں اور سوئمنگ پول بھی بنایا گیا ہے۔
چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں 12 زیبرا کی بھی خریداری کرلی گئی ہے اور اگلے ہفتے 12 زیبرا بھی پشاور پہنچ جائیں گے جس سے پشاور چڑیا گھر کی رونقیں مزید بڑھ جائیں گی، اس کے علاوہ ہاتھی کی بھی خریداری ہوچکی ہے اور وہ بھی بہت جلد پہنچ جائے گا۔