ساتھی فنکاروں کے چہرے پر تبسم لانا پسندیدہ مشغلہ ہے ٹام کروز

جب بھی ٹام کروز سیٹ پر آتے ہیں ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ ہوتی ہے، اینڈیا رائزبورگ

جب بھی ٹام کروز سیٹ پر آتے ہیں ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ ہوتی ہے، اینڈیا رائزبورگ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کہتے ہیں کہ اپنے ساتھی اداکاروں کے چہرے پر تبسم لانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔


پچاس سالہ اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ہمیشہ فلم کے سیٹ پر وقفے کے دوران ساتھی اداکاروں کے ساتھ طنزو مزاح کرتے رہتے ہیں تا کہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکیں۔ٹام نے کہا کہ وہ جب اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوتے ہیں تو انھیں دلی سکون ملتا ہے کیونکہ یہ ان کے پسندیدہ مشغلوں میں سے ایک ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے ان سے خوش رہیں انھیں ان کی وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔

اس حوالے سے فلم او بلیوین میں اداکار کی ساتھی اداکار اینڈیا رائزبورگ کا کہنا ہے کہ جب بھی ٹام کروز سیٹ پر آتے ہیں ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ ہوتی ہے اور ہاتھ میں کافی کا کپ ہوتا ہے۔وہ سیٹ پر موجود سب لوگوں سے گپ شپ کرتے ہیں اور مزاحیہ لطیفوں سے ہنساتے ہیں وہ اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں۔
Load Next Story