کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
بدھ کو وسطی و جنوبی جبکہ جمعرات اور جمعے کو کراچی سمیت سندھ بلوچستان کےساحلی علاقوں اچھی بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جب کہ جمعرات اور جمعے کو کراچی میں بارشیں متوقع ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ 26 جون سے پاکستان میں پری مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ آئی خان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر اور ژوب ڈویژن میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ 28 اور29 تاریخ کو کراچی اور اس کے گرد ونواح میں بھی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔