اینگرو کارپوریشن کو پہلی سہ ماہی میں 1786 ارب کا منافع

آمدنی 36 فیصد اضافے سے 31 ارب 30 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، مالیاتی نتائج کا اعلان

آمدنی 36 فیصد اضافے سے 31 ارب 30 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، مالیاتی نتائج کا اعلان۔ فوٹو: فائل

اینگروکارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 31مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا ریونیو36 فیصد اضافے سے 31 ارب 30کروڑ روپے جبکہ خالص منافع 1.786 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کمپنی کو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 649 ملین روپے کے خسارے کا سامنا تھا۔ منافع کی بنیادی وجہ کمپنی کے فرٹیلائزر کے کاروبار میں بہتری قرار دی جا رہی ہے جو مری گیس سے اینگرو کے نئے فرٹیلائرز پلانٹ کو گیس کی فراہمی سے ممکن ہوئی ہے۔

کمپنی نے گزشتہ سال 1.27 روپے فی حصص نقصان کے مقابلے میں اس سہ ماہی کے لیے فی حصص 3.49 روپے منافع کا اعلان کیا ہے، اس دوران فرٹیلائرز کی پیداوار 2 لاکھ 96 ہزار میٹرک ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 لاکھ 55 ہزار ٹن رہی تھی اس عرصے میں فرٹیلائزر کی فروخت 77ہزار ٹن کے مقابلے میں 2لاکھ 98ہزار ٹن رہی، اس طرح کمپنی کا مارکیٹ شیئر 8 فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد کی سطح پر آ گیا، اینگرو فرٹیلائرز کو پہلی سہ ماہی میں 646 ملین روپے کا منافع ہوا جبکہ گزشتہ سال پہلی سہ ماہی میں فرٹیلائرز کے کاروبار سے 1.420 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔




اینگرو فوڈز نے 34 فیصد اضافے سے 653ملین روپے کا منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 486 ملین روپے رہا تھا، کمپنی کی کینیڈا میں حلال فوڈ بزنس میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے نتیجے میں الصفا کی فروخت 2.2ملین کینیڈین ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 2.5 ملین کینیڈین ڈالر رہی تھی، اینگرو کے چاول کے کاروبار کا ریونیو161ملین روپے کے مقابلے میں 1.218 ارب روپے رہا جبکہ چاول کے کاروبار سے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ہونے والا 390 ملین روپے کا نقصان اس سال پہلی سہ ماہی میں 319ملین روپے تک محدود رہا۔

اینگرو پولیمر کی کارکردگی بہتر قرار پائی، مارچ کے مہینے میں وی سی ایم اور پی وی سی کی پیداوار نے نئے ریکارڈ قائم کیے، اینگرو پولیمر کا ریونیو 17فیصد زائد رہا جبکہ خالص منافع 263 ملین روپے رہا، اینگرو Vopak کا خالص منافع 340 ملین روپے کے مقابلے میں 271 ملین روپے رہاجس کی وجہ پیراسائلین اور اسیٹک ایسڈ کا کم ٹیرف قرار دی گئی ہے۔

اینگرو کے قادر پور پاور جنریشن پلانٹ کی کارکردگی بھی بہتر رہی اور اینگرو پاور جنریشن کے کاروبار سے خالص منافع کی مالیت 592ملین روپے رہی، گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی کے دوران اینگرو پاور جنریشن کو 561 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔
Load Next Story