کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ حکومتی ناکامی کا واویلہ کررہی ہےخورشید خٹک

وہ پارٹی جسکےقیام کا مقصد ہرشخص کو روٹی، کپڑا اورمکان کی سہولت دینا تھا آج انسانوں کو موت کےمنہ میں دھکیل رہی ہے.

مرکز اور صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود اس کے اپنے کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان لیبر رائٹس کونسل کے مرکزی صدر خورشید خٹک اور سیکریٹری جنرل رحیم خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ وفاقی وسندھ حکومت کی ناکامی کا واویلہ کررہی ہے، مرکز اور صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود اس کے اپنے کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔


انھوں نے کہا کہ مفاہمت کی عوام دشمن پالیسی کا اور کیا انجام ہوسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ وہ پارٹی جس کے قیام کا مقصد ہر شخص کو روٹی، کپڑا اور مکان کی سہولت دینا تھا آج انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ حکمرانوں کے ہر حربے پہلے بھی کئی مرتبہ ناکام ہوئے ہیں اب بھی محنت کش دوبارہ ایک تحریک ناگزیر طور پر باہر نکلیں گے۔
Load Next Story