پرتگال اوپن بارٹولی پہلے رائونڈ کی مہمان بن گئیں

پینگ شوئی کامیاب،میونخ مینزایونٹ میں میخائل یوزنی کواسٹیپنک نے ہرا دیا.

پینگ شوئی کامیاب،میونخ مینزایونٹ میں میخائل یوزنی کواسٹیپنک نے ہرا دیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

MUMBAI:
پرتگال اوپن میں ٹاپ سیڈ فرانس کی ماریون بارٹولی پہلے رائونڈ کی مہمان بن گئیں، چین کی پینگ شوئی نے انھیں اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔

تمیرا پاسزک کی ناکامیوں کے بھنور سے نہیں نکل پائیں، مینز سنگلز میں فرنچ پلیئر جولین بینیٹو نے کو اسپینش کوالیفائر پبلوکو ابتدا ہی میں قابو کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پرتگال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا دوسرا دن ویمنز سنگلز کی ٹاپ سیڈ ماریون بارٹولی کیلیے اچھا نہیں رہا، وہ پہلی ہی آزمائش میں ناکام ہوگئیں، چین کی پینگ شوئی نے انھیں 6-0،1-6 اور 6-4 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، پہلے رائونڈ کے دیگرمیچز میں قازقستان کی غالینا ووسکوبیوا نے سوئیڈش حریف صوفیہ آرویڈسن کو 6-3،6-4 سے زیر کرلیا۔




غالینا کا مقابلہ اب دو مرتبہ کی گرینڈ سلم فاتح سویٹلانا کزنٹسووا سے ہوگا، ومبلڈن کوارٹر فائنلسٹ تمیرا پاسزک ناکامیوں کے بھنور سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوپائیں، رواں برس آسٹریلین اوپن کے بعد سے وہ فتح کی متلاشی ہیں،31 ویں پوزیشن کی آسٹرین پلیئر لگاتار ساتواں میچ ہارگئیں، انھیں رومانیہ کی مونیکا نیکولیسکو نے6-1،6-3 سے ٹھکانے لگایا۔مینز سنگلز میں5 سیڈ فرانس کے جولین بینیٹو کو بھی اسپینش کوالیفائر پبلو کارینو بوسٹا نے6-3،6-4 سے ہرادیا، اسپین کے البرٹ راموس نے سیکنڈ سیڈ اسٹینسلس واورنیکا کیخلاف دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، راموس نے ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک کو 7-6(7/4)،2-6 اور 6-3 سے مات دی۔

کولمبیا کے الیجاندرو فالا نے روسی حریف الیکس کوزینٹسوف کو7-5،6-4 سے قابو کیا۔دوسری جانب میونخ مینز ٹینس کے پہلے رائونڈ میں روس کے7 سیڈ میخائل یوزنی کو جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپنک نے6-4،5-7 اور 6-4 سے ہرادیا، آسٹریلیا کے جون میلمین کو سلواکین پلیئر گریگا زیملج نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-2،6-2 سے قابو کرلیا، وکٹر ٹروسکی نے جرمن حریف میتھائس بیکینگر کو 6-3،6-2 سے مات دے دی، لٹویا کے ارنسٹ گلبز نے فن لینڈ کے جارکونمینن کو 6-4،6-2 سے زیر کرلیا۔
Load Next Story