نیب کو خرابی صرف مسلم لیگ ن میں ہی نظر آرہی ہے شاہد خاقان عباسی
نواز شریف کو نیب کی عدالت سے کبھی انصاف نہیں مل سکتا، سابق وزیراعظم
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کو خرابی صرف مسلم لیگ (ن) میں ہی نظر آرہی ہے جب کہ نواز شریف کو نیب کی عدالت سے کبھی انصاف نہیں مل سکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کی جس کو ریٹرنگ افسر نے غلط سمجھا جب کہ عمران خان نے شق خالی چھوڑ کر ٹھیک کیا کیونکہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 59 سے ہمارے نمائندے کو نیب نے گرفتار کیا جو انتہائی تشویشناک ہے، میری نگراں حکومت اور نیب سے گزارش ہے کہ قمر الاسلام کو چھوڑ دیا جائے، جو آدمی 10 سال ایم پی اے رہا اسے گرفتار کرنا الیکشن کی توہین ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ رگنگ نہیں تو کیا ہے، نیب کو خرابی صرف مسلم لیگ (ن) میں ہی نظر آرہی ہے، ملک کے تین بار وزیراعظم بننے والے کی ایک سو سے زائد پیشیاں ہوچکی ہیں، نیب کی عدالت سے کبھی نواز شریف کو انصاف نہیں مل سکتا جب کہ نواز شریف بھاگ کر نہیں گئے وہ جلد واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات کی ویلیو خرید کے وقت کی ظاہر کی جاتی ہے جب کہ این اے 59 میں میری ہمدردیاں اپنی جماعت کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ چوہدری نثار کی ہمدردیاں بھی اپنی جماعت کے ساتھ ہوں گی۔