لاہور میں صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 940 سے زائد امیدوار

خواجہ سعد رفیق اورخواجہ عمران نذیرجبکہ پی ٹی آئی کے ولید اقبال قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی میں بھی شامل ہیں

صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پرمجموعی طورپر9 سو40 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے: فوٹو: فائل

صوبائی اسمبلی میں بھی ایک سے زائد حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں میں شامل ہیں۔

عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پرپہنچ چکی ہے۔ لاہورسے صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پرمجموعی طورپر9 سو40 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ان میں سے 15 امیدوارایسے بھی ہیں جنہوں نے 36 حلقوں سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔


کاغذات نامزدگی میں غزالی سلیم بٹ نے دو حلقوں، پی پی 144اور پی پی 145 سے، عمران علی گورایا نے دو حلقوں پی پی 145اور پی پی 150سے، محمد عمران خان نے دوحلقوں پی پی 145اور پی پی 146سے ،چوہدری اختر علی نے تین حلقوں پی پی 148، پی پی 153 اور پی پی 154 سے ، میاں مرغوب احمد نے دوحلقوں پی پی 150اور پی پی 152سے، ظفر اقبال نے دوحلقوں پی پی 153 اور پی پی 155 سے ، خواجہ عمران نذیر نے چار حلقوں پی پی 153 پی پی 156 ، پی پی 166 اور پی پی 168سے خواجہ سعد رفیق نے تین حلقوں، پی پی 157، پی پی 158 اور پی پی 168 سے ، ولید اقبال نے تین حلقوں پی پی 157، پی پی 158 اور پی پی 163 سے محمد شعیب صدیقی نے دوحلقوں پی پی 158اور پی پی 162 سے عبدالعلیم خان نے تین حلقوں پی پی 158 پی پی 162 اور پی پی 163 سے، کرن علیم خان نے دو حلقوں پی پی 158اور پی پی 162 سے محمد نوازولد شاہ محمد نے دوحلقوں پی پی 164 اور پی پی 169 سے محمد نواز ولد محمد شاہ نے دو حلقوں پی پی 165اور پی پی 170 سے جبکہ عبدالصمد خان نے دوحلقوں پی پی 165 اور پی پی 168 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

(ن) لیگ کے خواجہ سعد رفیق اورخواجہ عمران نذیرجبکہ پی ٹی آئی کے ولید اقبال قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی میں بھی ایک سے زائد حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں میں شامل ہیں۔
Load Next Story