الیکشن کمیشن غیرآئینی اورقوم کا مجرم ادارہ ہےطاہر القادری
11مئی کے دھرنے نظام بدلنے کی بنیاد ہونگے،کرپٹ نظام کے تحت ووٹ دیناگناہ ہے
پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہالیکشن کمیشن غیرآئینی اورقوم کا مجرم ادارہ ہے اور الیکشن کرانیوالے اندھے ،بہرے اورگونگے ہیں۔
11مئی کے دھرنے ملک میں تبدیلی نظام کی بنیاد ثابت ہوں گے، نظام انتخاب کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہوگیا تو یہ نظام اوراسکے محافظ اپنی موت آپ مرجائیں گے۔کرپشن کے نظام کے تحت ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے، وہ پاکستان عوامی تحریک کے عالمگیر ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جو ملک بھر میں 300مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں سنا گیا ۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل آئین کے آرٹیکل 218،213 کے تحت نہیں ہوئی۔اعلیٰ عدلیہ کے جج اور الیکشن کمیشن کے اراکین آج تک میری بات کو رد نہیں کر سکے ۔ انھوں نے کہا کہ 11مئی کے دھرنے امرباالمعروف بھی ہیں اور نہی عن المنکر بھی۔ ووٹ گواہی دینا ہے اور یہ مخالفت میں بھی دی جا سکتی ہے ، ضروری نہیں کسی کے حق میں ہی دی جائے ۔پولنگ ڈے دھرنے الیکشن کا نہیں نظام کا بائیکاٹ اور کرپٹ نظام کے خلاف ووٹ ہیں ۔