مسلسل 27 گھنٹے تک گھومنے والے لٹو نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
لِمبو نامی لٹو کی قیمت 5 ہزار روپے ہے جو ایک مرتبہ چارج ہونے پر گھنٹوں گھوم سکتا ہے
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر سند دیتے ہوئے کہا ہے کہ ''لمبو'' نامی لٹو دنیا میں سب سے طویل وقت تک گھومنے والا برقی لٹو ہے۔ اس لٹو نے مسلسل 27 گھنٹے، 9 منٹ اور 24 سیکنڈ تک گھوم کر ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
اوپر سے عام دکھائی دینے والے لٹو میں جدید ترین میکانیکی نظام نصب ہے جو اسے گھنٹوں بلاتعطل گھمائے رکھتا ہے۔ اس کے اندر کئی مشینی پرزے لمبو کے گردشی جادو کو ممکن بناتے ہیں۔ اس میں فلائی وہیل موٹر نصب ہے جس میں جدید ترین موشن سینسرز لگائے گئے ہیں۔ چارج ہونے والی ایک چھوٹی بیٹری مسلسل لمبو کو متوازن رکھتی ہے تاکہ وہ ہموار انداز میں گھومتا رہا۔ اسی بنا پر یہ لٹو بہت دیر سے رکتا ہے اور گھومتا رہتا ہے۔
اس میں ایکسیلرومیٹر (اسراع پیما) بھی ہے جو موٹر کی قوت سے سست پڑتے ہوئے لٹو کو دوبارہ گھومنے میں مدد دیتے ہیں اور یوں موٹر کی قوت سے لمبو کا گھماؤ جاری رہتا ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم کے ایک رکن ٹام بین یہودا نے بتایا کہ لمبو گھماؤ کے درمیان بہترین حکمتِ عملی سیکھتا رہتا ہے اور کم توانائی خرچ کرتے ہوئے زیادہ عرصے تک کام کرتا ہے جس کی وجہ ایک خاص سافٹ ویئر ہے۔ اسی بنا پر یہ پھل اور ٹماٹر کے اوپر بھی گھومتا ہے کیونکہ یہ خود کو ناہموار سطح کے لحاظ سے درست کرتا رہتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=lnN7m00iBJ4
اتنے چھوٹے لٹو کو کئی گھنٹوں تک گھمانے کےلیے اس کا وزن کم کرکے 16 گرام تک کیا گیا ہے اور پورا مشینی اور الیکٹرونک نظام تین مربع سینٹی میٹر میں سمویا گیا ہے۔ تاہم اس سال کے آخر تک اس کی تجارتی پیداوار شروع ہوجائے گی اور اسے 5 ہزار روپے میں خریدا جاسکے گا۔
لمبو خرید کر اسے رات کو گھمائیں اور دیکھیں کہ صبح آپ کے بیدار ہونے پر بھی یہ ویسے ہی گھومتا رہے گا۔