نصیر آباد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اسلحہ اور گولہ بارود گوٹھ سہراب میں دہشت گردوں کے زیر استعمال خفیہ ٹھکانے سے برآمد کیا گیا

اسلحہ اور گولہ بارود گوٹھ سہراب میں دہشت گردوں کے زیر استعمال خفیہ ٹھکانے سے برآمد کیا گیا . (فوٹو : فائل)

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فرنٹیر کانسٹیبلری نے نصیر آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔


سیکیورٹی اداروں کے مطابق گوٹھ سہراب میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے زیر استعمال خفیہ ٹھکانے سے ایس ایم جیز، ہینڈ گرینیڈز، ڈیٹونیٹرز، 7 کلوگرام بارود اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پکڑا گیا یہ اسلحہ تخریب کاری کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا تاہم اس سے پہلے ہی خفیہ اطلاع پر اسے سیکیورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں کرلیا۔

 
Load Next Story