میانمار مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک 10افراد زخمی 2مساجد شہید

400 سے زائد مسلح بدھ مت کے پیروکاروں نے دیہاتوں پر دھاوا بول دیا، رہائشی۔

400 سے زائد مسلح بدھ مت کے پیروکاروں نے دیہاتوں پر دھاوا بول دیا، رہائشی۔ فوٹو: رائٹرز

میانمار میں مسلم کش فسادات کے تازہ ترین واقعات میں ایک شخص ہلاک، 10 افراد زخمی جب کہ 2 مساجد شہید اور 3 دیہات نذرآتش کر دیئے گئے۔



غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں مسلم کش فسادات ایک بار پھر سے شروع ہو گئے۔ ذرائع کےمطابق وسطی میانمارمیں شرپسندوں نے 3 دیہات کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ شرپسندوں نے 2 مساجد بھی شہید کردیں جب کہ واقعے میں کئی مکانات بھی مکمل طور پر جل گئے اور مقامی بازار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔


مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکڑوں افراد نے آگ لگانے کے لیے آتش گیر مادہ استعمال کیا جب کہ گاوں کے رہائشی کا کہنا ہے کہ 400 سے زائد مسلح بدھ مت کے پیروکاروں نے دیہاتوں پر دھاوا بول کر املاک کو نقصان پہنچایا، حکام نے تازہ ترین واقعات کو روکنے کےلئے مختلف مقامات پر بھاری تعداد میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔


واضح رہے کہ برما کے مقامی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ گزشتہ سال سے جاری ہے، میانمار اور بنگلہ دیش حکومتیں انہیں اپنا شہری نہیں مانتیں جس کی وجہ سے وہ مقامی طور پر بدھ مت ماننے والوں کے انتہا پسند جتھوں کا باآسانی نشانہ بن رہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story