گرفتار ن لیگی امیدوار قمر الاسلام کے کم سن بیٹے اور بیٹی نے والد کا ٹکٹ جمع کرایا

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی سالار الاسلام کے ہمراہ تھی

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی سالار الاسلام کے ہمراہ تھی فوٹو:ٹوئٹر

کرپشن الزام میں نیب کی جانب سے گرفتار ن لیگی امیدوار قمر الاسلام کے کم سن بیٹے نے والد کی انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ بھی جمع کرادیا۔

گرفتار انجینئر قمر الاسلام کے 12 سالہ بیٹے سالار الاسلام، بیٹی اسوہ اور بھائی فیصل الاسلام کچہری پہنچے۔ سالار الاسلام نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 سے والد کے ٹکٹ جمع کرائے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی سالار الاسلام کے ہمراہ تھی۔



لیگی کارکنوں نے قمر الاسلام کی گرفتاری کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سالار اسلام نے کہا کہ والد کی گرفتاری انتقامی کارروائی اور الیکشن خراب کرنے کی کوشش ہے، اب والد کی انتخابی مہم خود چلاؤں گا۔




یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کے مدمقابل (ن) لیگ کے امیدوار گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 25 جون کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں قمر الاسلام کو گرفتار کیا تھا۔ قمرالاسلام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے ناراض لیگی رہنما چوہدری نثار علی خان کے مدمقابل (ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ نیب کے مطابق ملزم انجینئر راجہ قمر الاسلام پر 84 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر مہنگے داموں دینے کا الزام ہے۔

Load Next Story