ہالینڈ کی 123 سالہ تاریخ میں پہلے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی تاجپوشی کردی گئی

ولیم الیگزینڈر 1890 کے بعد ہالینڈ کے پہلے بادشاہ ہیں جب کہ اس سے قبل ملک کی باگ ڈور ملکاؤں ہی کے ہاتھوں میں رہی۔

ولیم الیگزینڈر 1890 کے بعد ہالینڈ کے پہلے بادشاہ ہیں جب کہ اس سے قبل ملک کی باگ ڈور ملکاؤں ہی کے ہاتھوں میں رہی۔ فوٹو: اے ایف پی

ہالینڈ کی 123 سالہ تاریخ میں پہلے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی تاجپوشی کردی گئی جب کہ ملکہ بیٹرکس 33 برس تک ملک کی فرمانروا رہنے کے بعد تخت سے دستبردار ہوگئیں۔


تاجپوشی کی رسم میں نئے بادشاہ اور ملکہ میسکسیما کے ساتھ ساتھ اُن کی تینوں بیٹیاں بھی موجود تھیں جن میں سے 9 سالہ شہزادی کیتھرینا امیلیا کو نئے بادشاہ کی جانشین مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم میں شاہی محل کے باہر تقریباً 25 ہزار افراد موجود تھےجو نئے بادشاہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے تالیاں بجا کر اظہار مسرت کر رہے تھے، ملکہ بیٹرکس نے کابینہ کی موجودگی میں تخت سے کنارہ کشی کی دستاویز پر دستخط کیےاس موقع پر بیٹرکس کا کہنا تھا کہ تخت سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

ہالینڈ کے نئے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے واٹر مینیجمنٹ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ اُن کی اہلیہ میکسیما کا تعلق ارجنٹائن سے ہے اور وہ ایک بینکر رہ چکی ہیں۔


واضح رہے کہ ولیم الیگزینڈر 1890 کے بعد ہالینڈ کے پہلے بادشاہ ہیں جب کہ اس سے قبل اس سارے عرصے کے دوران ملک کی باگ ڈور ملکاؤں ہی کے ہاتھوں میں رہی۔

Load Next Story