عدالتوں اور نیب کی وجہ سے انتخابات شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے شاہد خاقان عباسی
نیب اور عدالتوں کی تمام تر حرکتوں کے باجود ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، سابق وزیراعظم
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نااہلی کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ عدالتیں اور نیب کررہی ہے اس سے انتخابات متنازع ہورہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'تکرار' میں میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپلیٹ ٹریبونل کے فیصلے میں میری ذات پر حملے کیے گئے، فیصلے میں اشعار لکھے گئے، میں نے حلف نامے میں کوئی ٹیمپرنگ نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کریں گے اور جب پٹیشن دائر ہوگی تو ڈویژنل بینچ نااہلی کے فیصلے کو اٹھاکر باہر پھینک دے گا، ٹریبونل نے حقائق کے منافی فیصلہ دیا کیونکہ کوئی امیدوار اپنے حلف نامے پر خود کیسے ٹیمپرنگ کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار
سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ریٹرننگ افسران کی تربیت کرنی چاہیئے جب کہ عدالتیں اور نیب جوکچھ کررہی ہے اس سے الیکشن کی شفافیت ممکن نہیں، ایسے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت متنازع ہوگی جس کی کوئی اخلاقی قدر نہیں ہوگی۔
نیب کے حوالے سے شاہد خاقان نے کہا کہ نیب ملک کی تباہی کا سبب بن رہا ہے اس ادارے کو ختم کرناضروری ہے،نیب اور عدالتوں کی تمام تر حرکتوں کے باجود ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ہم عوام میں جائیں گے اور اگلی حکومت بنانے میں (ن) لیگ ایک بارپھر کامیابی حاصل کرے گی۔