سندھ میں 14 ہزار 978 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گےالیکشن کمیشن
کراچی ڈویژن میں 4213، حیدرآباد میں4351،میرپورخاص 2089، سکھر 2225 اور لاڑکانہ ڈویژن میں 2100 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ کی حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں 14 ہزار 978 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔
پولنگ اسکیم کے تحت سندھ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 89 لاکھ 63 ہزار 375 ہے جس میں صرف کراچی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 71 لاکھ 71 ہزار 237 ہے، 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں صوبے بھر میں 14 ہزار 978 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جن میں 46 ہزار 429 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں 4 ہزار213 پولنگ اسٹیشن، حیدر آباد ڈویژن میں 4 ہزار351،میرپور خاص ڈویژن میں 2ہزار89، سکھر ڈویژن میں 2 ہزار 225 جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں 2 ہزار100 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔