ہرنائی میں جے یو آئی ف کے جلسہ گاہ کے قریب راکٹ حملہ 9 افراد زخمی

راکٹ حملہ جے یو آئی (ف) کے صوبائی صدر مولانا محمد خان شیرازی کے جلسے سے خطاب کے کچھ دیر قبل ہوا۔

قریبی پہاڑوں سے 10 راکٹ فائر کئے گئے جو جلسہ گاہ کے قریب گرے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے جلسہ گاہ کے قریب راکٹ گرنے اور فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے ہرنائی میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی جلسے سے مولانا محمد خان شیرانی کے خطاب سے قبل قریبی پہاڑوں سے 10 راکٹ فائر کئے گئے جو جلسہ گاہ کے قریب گرے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

راکٹ حملے اور فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما اور کارکن تو محفوظ رہے تاہم قریبی واقع آبادی کے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔
Load Next Story