اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے4افراد قتل

افضال رضا نے اپنی بیوی اور دونوں بیٹیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، پولیس

مقتول افضال رضا اور اس کے خاندان کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے کچھ عرصے قبل اسلام آباد میں رہائش اختیار کی تھی۔ فوٹو: ایکسپریس

سیکٹر آئی ٹین ٹو میں ایک ہی خاندان کے 4افراد مردہ حالت میں پائے گئے جب کہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاندان کے سربراہ نے بیوی اور دو بیٹیوں کو گولی مارنے کے بعد خود بھی خود کشی کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکٹر آئی ٹین ٹو کے ایک مکان میں ایک ہی خاندان کی 3 خواتین اور ایک مرد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ ہلاک ہونےوالے شخص کی شناخت افضال رضا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول خواتین میں اس کی بیوی نومی رضا اور بیٹیاں فاطمہ رضا اور یسریٰ رضا شامل ہیں ، مقتول خاندان کا 14سالہ بچہ احمد رضا اس واقعے میں بچ گیاہے۔ مقتول افضال رضا اور اس کے خاندان کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے کچھ عرصے قبل اسلام آباد میں رہائش اختیار کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ افضال رضا نے اپنی بیوی اور دونوں بیٹیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے تینوں خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، جس کے بعد اس نے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک اصل صورت حال کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
Load Next Story