ترکش ایئرلائن نے ایئرہوسٹسز پر شوخ لپ اسٹکس لگانے پرپابندی لگادی
ترکی کی قومی ایئرلائن نے اپنی فضائی میزبانوں پر لال اور گلابی رنگ جیسی شوخ لپ اسٹکس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے بعد ملک کے سیکولر حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے دیا دے جب کہ متعدد خواتین نے شوخ لال رنگ کی لپ اسٹک لگا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
دوسری جانب ترکش ایئرلائن نے پابندی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروس سیکٹر ميں اسٹاف پر معمولی میک اپ اور کم شوخ لپ اسٹکس کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکش ایئرلائن نے حال ہی میں اندرون ملک پروازوں کےدوران مسافروں کومشروب کے طور شراب دینا بھی بند کردی تھی۔