بھارت بس کھائی میں گرنے سے 52 ہلاک 45 زخمی 12 کی حالت تشویشناک

45مسافروں کی گنجائش والی بس چھت تک مسافروں سے بھری ہوئی تھی، راستہ میں خراب ہونیوالی بس کے مسافربھی سوار ہوگئے

45 مسافروں کی گنجائش والی بس چھت تک مسافروں سے بھری ہوئی تھی، راستہ میں خراب ہونیوالی بس کے مسافربھی سوار ہوگئے

بھارت کے علاقے ہما چل پردیش میں بس کے کھائی میں گر نے سے 52افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 45مسافروں کی گنجائش والی بس چھت تک مسافروں سے بھری ہوئی تھی، راستہ میں خراب ہونیوالی ایک بس کے مسافربھی اس میں سوارہوگئے تھے اوراس میں 100سے زائدمسافرسوارتھے۔


ڈسٹرکٹ ڈپٹی پولیس کمشنرسنیل چودھری کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کم ازکم 12افرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ بس دلیرا سے چمبا جارہی تھی جب راجیرہ کے مقام پر یہ کھائی میں جاگری۔ مرنے والوں میں زیادہ تر اکا تعلق چمبا ضلع سے تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ، ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جائے گی ۔جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ ابھی تک حادثے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی لیکن کچھ عینی شاہدین کاکہناہے کہ ایک خطرناک موڑ پر ڈرائیور گاڑی کوکنٹرول نہ کرسکا اوروہ کھائی میں جاگی۔
Load Next Story