اب میری جگہ میرے والد الیکشن لڑیں گے دانیال عزیز
تفصیلی فیصلہ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے قانونی طور پر پیش رفت کریں گے، دانیال عزیز
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلہ پڑھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے جب کہ اب میری جگہ میرے والد حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ پڑھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور قانونی طور پر پیش رفت کریں گے جب کہ اب میری جگہ میرے والد حلقے سے الیکشن لڑیں گے، میرے والد نے میرے حلقے سے کاغذات جمع کرائے ہوئے ہیں، ہم نے ممکنہ طور پر متبادل فیصلہ کیا ہوا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب قرار، 5 سال کیلیے نااہل
دانیال عزیز نے کہا کہ میرے خلاف 3 چارجز تھے، پہلے چارج میں میری ایک نیوز کانفرنس تھی، پہلے چارج کے گواہ نے تسلیم کیا میں نے وہ لفظ کہے ہی نہیں، واحد گواہ جس کیس میں پیش ہوا اس میں مجھے بری کردیا گیا جب کہ نجی چینل کو وہ ویڈیو کسی اور ذریعے سے ملی تھی، ویڈیو چلائی تو آڈیو میں ٹون چلی یعنی وہ لفظ بولے ہی نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چارج میں مجھے بری کیا گیا اور چند ماہ پہلے کے چارج پر عدالت برخاست ہونے تک سزا ملی تاہم جیل کاٹی نہ یوسف رضا کی طرح عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، یوسف رضا گیلانی نے 5 سال جیل کاٹی تو وہ وزیراعظم بن گئے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسرے چارجز میں مجھے گناہ گار قراردیا گیا، میں نےعدالت کے کسی آرڈر کی مخالفت نہیں کی، تیسرے چارج میں عمران خان سے متعلق فیصلے پر میرے جملے تھے، عدالتی فیصلے پر ہم نے لاک ڈاؤن کیا نہ اسلام آباد پر حملہ، ہماری جماعت نے اسلام آباد کو مفلوج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کے نیب میں 3،3 کیسز ہیں، سروے کے مطابق میرے حلقے میں مجھے برتری حاصل تھی جب کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔