عراق کے مختلف شہروں میں دھماکے 15 افراد ہلاک متعدد زخمی

اپریل کے مہینے میں عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں میں 460 افراد ہلاک اور 1200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

اپرہل کے مہینے میں مختلف بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں 24 پولیس 53فوجی اہلکار بھی شامل ہیں،فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


عراق کے شہر فلوجا میں خود کش جیکٹ پہنے ایک شخص نے ہجوم میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، بغداد کے شمال میں واقع علاقے بیجی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئےجب کہ شمال مشرقی بغداد میں کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے،رمادی شہر میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ صرف اپریل کے مہینے میں عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں میں 460 افراد ہلاک اور 1200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، ہلاک افراد میں 54 پولیس اور 53 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story