چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان نے ارجنٹائن کو 14 سے ہرا دیا
جمعہ کو پاکستان اور بیلجیم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔
ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہونے والے میچ کے 10ویں منٹ میں عرفان جونیئر نے گول کرتے ہوئے ٹیم کا کھاتہ کھولا، دوسرے کوارٹر کے آخری منٹ میں ارجنٹائن کے پریدیس نے گول کرتے ہوئے مجموعہ 1-1سے برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے 3 بار گیند کو جال کے اندر پھینک کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔
47ویں منٹ میں مبشرعلی نے پنالٹی کارنر کارآمد بنایا، 2 منٹ بعد اعجاز احمد نے گول کیا، 58ویں منٹ میں علیم بلال نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرتے ہوئے مجموعہ 1-4 کر دیا۔
جمعہ کو پاکستان اور بیلجیم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور ہفتہ کو فائنل سے قبل 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ ہالینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔