لیونل میسی کا ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ

لیونل میسی نے میگا ایونٹ میں اپنی عمر کی دوسری، تیسری اور اب چوتھی دہائی میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

لیونل میسی نے میگا ایونٹ میں اپنی عمر کی دوسری، تیسری اور اب چوتھی دہائی میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ فوٹو : فائل

ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔


لیونل میسی واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے میگا ایونٹ میں اپنی عمر کی دوسری، تیسری اور اب چوتھی دہائی میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، میسی نے جرمنی میں منعقدہ 2006 ورلڈ کپ میں 18 برس کی عمر میں گول کیا تھا، پھر2014میں27 برس کی عمر میں گیند کو جال میں پہنچایا،اب انھوں نے31 سال کی عمر میں نائیجیریا کے خلاف گول کیا ہے۔
Load Next Story