سعودی عرب میں تیل کے سب سے بڑے ذخائر دریافت
ذخائر کے حجم کا تخمینہ 4 ارب 40 کروڑ بیرل لگایا گیا ہے
سعودی عرب میں تیل کے دنیا کے سب سے بڑے ذخائر دریافت ہو گئے، ذخائر کے حجم کا تخمینہ 4 ارب 40 کروڑ بیرل لگایا گیا ہے۔
حال ہی میں سعودی عرب میں کیے جانے والے ایک ارضیاتی سروے میں بتایا گیا ہے کہ مملکت کے اندر تیل کے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ دنیا میں تیل کے سب سے بڑے ذخائر ہیں۔
سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کے سابق مشیر اور شاہ سعود یونیورسٹی میں ارضیات کے استاد پروفسیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن لعبون نے بتایا کہ سعودی عرب کے جنوب میں البطحہ گزرگاہ کے قریب وادی الرمہ اور وادی السھبا کے درمیان تیل کی دولت سے مالا مال اس علاقے کوبقع کہا جاتا ہے۔
یہاں پر خام تیل کے ذخائر سے پتا چلتا ہے کہ یہ علاقہ تیل کے وسیع ذخائر کے اعتبار سے دنیا کا سب سے زرخیز مقام ہے۔