پنجاب پاور کمپنی کیس شہبازشریف 5 جولائی کو نیب میں طلب

نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں بھی 5 جولائی کو طلب کر رکھا ہے

نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں بھی 5 جولائی کو طلب کر رکھا ہے۔ فوٹو:فائل

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نیب لاہور نے پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ اس سے قبل نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں بھی 5 جولائی کو طلب کیا ہے، انہیں 25 جون کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

اس خبر بھی پڑھیں : شہبازشریف کی 5 جولائی کو نیب میں پھر طلبی


نیب تحقیقاتی ٹیم نے صاف پانی کیس میں مسلم لیگ ''ن ''، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ''ق'' کے متعدد رہنماؤں کو بھی طلبی کے نوٹس بھجوا دیے ہیں۔

اس خبر بھی پڑھیں : سابق سی ایف او اور شہباز شریف کے داماد میں گہرے تعلقات کا انکشاف

واضح رہے کہ پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی کے گرفتار سابق سی ایف او اکرام نوید اور شہباز شریف کے داماد عمران علی کے درمیان گہرے تعلقات کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی کے سابق چیف فائنانس آفیسر اکرام نوید نے عمران علی کے ایم ایم عالم روڈ پر قائم پلازے میں 2 منزلوں کی خریداری کے لئے ادائیگیاں کیں اور علی ٹاور میں دو منزلیں خریدنے کے لئے سرکاری خزانے سے ادائیگیاں پلازے کی تعمیر سے قبل ہی ادا کر دیں۔
Load Next Story