لاہورمیں مسجد کی دیوار گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا
ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر بارش کی باعث مسجد کی دیوار گرنے سےایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اور گردونواح میں جاری موسلا دھار بارش نے ہرطرف تباہی پھیلادی ہے۔ بارش کے باعث لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر قائم ایک مسجد کی بوسیدہ دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب لاہور وگردونواح میں جاری بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہے۔