ایشیائی بینک کا 46 واں سالانہ بورڈ آف گورنر اجلاس آج ہوگا

پالیسی سازوں،تاجروں سمیت ہزاروں افرادکی شرکت متوقع،وفودنئی دہلی پہنچنا شروع

خطے کی پائیدارترقی ویگرامورپرتبادلہ خیال،سائیڈلائن ملاقاتیں،سیمینار، مذاکرات بھی ہونگے۔ فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک کے 46واں سالانہ بورڈ آف گورنر اجلاس میں شرکت کے لیے وفود نئی دہلی پہنچنا شروع ہوگئے۔

اجلاس جمعرات کو ہوگا جس کے لیے وفود دہلی نیشنل کیپٹل ریجن، گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں رجسٹریشن کرا رہے ہیں، سالانہ اجلاس میں تاجر رہنمائوں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، میڈیا، سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت 4400 سے زائد وفود کی شرکت متوقع ہے، اجلاس میں خطے کی پائیدار ترقی، ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی، انفرااسٹرکچر فنڈنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا، رواں سال ''صنعتی ایشیاسے قطع نظر: تبدیل ہوتی دنیا میں نمو کافروغ'' کے عنوان پر گورنرزسیمینار میں خطے کے اقتصادی ماڈل کی مڈل انکم ٹریپ سے گریز کرتے ہوئے پیداواری شعبے سے معاشی نموکے متبادل وسائل کے لیے ویلیوپیداواری چین میں تبدیلی کا جائزہ لیا جائے گا۔




اجلاس کے میزبان نے ''ترقی کے ذریعے خودمختاری'' کاتھیم چنا ہے جس میں پسماندہ گروپوں تک صحت، تعلیم اور دیگر سماجی خدمات کی بہتررسائی کے لیے مختلف امور پر بات چیت ہوگی، پنالسٹ میں افریقی ترقیاتی بینک، انٹرامریکن ڈیولپمنٹ بینک، گولڈمین سکس ایسیٹ مینجمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی، آئی ایم ایف، لندن اسکول آف اکنامکس، میزوہو فنانشل گروپ اور اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی کے علاوہ دیگر اداروں کے نمائندوں شامل ہوںگے جنوب مشرقی ایشیائی تنظیم، چین، جاپان اور جنوبی کوریا پر مشتمل آسیان پلس تھری کے نمائندے بھی اس موقع پر مذاکرات کریں گے۔
Load Next Story