آفریدی کا اخراج حنیف محمد نے فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیدیا
کارکردگی بہتر بناکر ٹیم میں واپس آئیں(معین) واپسی کیلیے جدوجہد کریں، راشد
سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے چیمپئنز ٹرافی جیسے اہم ایونٹ کی ٹیم سے شاہد آفریدی کے ڈراپ کیے جانے کو غیردانشمندانہ فیصلہ قرار دے دیا۔
انھوں نے کہا کہ آفریدی اچھے اور تجربہ کار پلیئر ہونے کے ساتھ انگلینڈ کی وکٹوں پر کرکٹ کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں جو ایونٹ میں پاکستان کے کام آتا، حنیف محمد نے کہا کہ قومی ٹیم کا کمبی نیشن مناسب ہے مگر بہتر ہوتا کہ آفریدی کو ٹیم میں جگہ دی جاتی، ایک اورسابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا کہ چیمپئز ٹرافی کے لیے متوازن ٹیم کا چناؤ کیا گیا، شاہد آفریدی کی اہلیت اور صلاحیتوں سے انکار نہیں، ان کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی، انھیں کارکردگی کو بہتر بناکر قومی ٹیم میں جگہ بنانی ہوگی، اگر وہ اگلا ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں تو سخت محنت کریں۔
ایک اور سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا کہ آفریدی پاکستان کا اثاثہ اورقومی ٹیم کی ضرورت ہیں، اسکواڈ میں واپس آنے کے لیے انھیں جدوجہد کرنا پڑے گی،موجودہ دور میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول اہمیت اختیار کر گیا ہے، شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں لیکن اس کیلیے ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس کی ضرورت ہوگی، سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر سلیم یوسف نے کہا کہ شاہد آفریدی کا نام حریف ٹیموں پر دباؤ کا باعث بنتا ہے لیکن بدقسمتی سے وہ ان دنوں فارم میں نہیں ہیں، اگر آل راؤنڈر ہمت ہارنے کے بجائے محنت کریں تو دوبارہ ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔