تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کا اعظم سواتی پر دھمکیوں کا الزام
عنبرین سواتی نے چیئرمین عمران خان سے مداخلت کی اپیل کی ہے
مانسہرہ کی نشست سے تحریک انصاف کی امیدوار عنبرین سواتی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی ٹکٹ سے دستبردار ہونے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ نزدیک آتی جارہی ہے سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ تحریک انصاف میں بھی ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر کارکنان نے بنی گالہ پر عمران خان کے گھر پر دھرنا بھی دیا تھا۔ اسی سلسلے کے تازہ واقعے میں مانسہرہ کی قومی اسمبلی کی نشست 13 کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے درمیان معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔
این اے 13 کی ٹکٹ ہولڈر عنبرین سواتی کا دعوی ہے کہ چیئرمین عمران خان نے انہیں اس حلقے سے ٹکٹ جاری کیا ہے تاہم سینیئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی ٹکٹ کی واپسی کے لیے نہ صرف یہ کہ دباؤ ڈال رہے ہیں بلکہ ٹکٹ واپس نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ عنبرین سواتی کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی دھمکی والی آڈیو کال بطور ثبوت موجود ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی نے اپنی دھمکی آمیزکال میں عنبرین سواتی سے کہا کہ 'ٹکٹ پر آپ کا کوئی حق نہیں ہے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں، خیال کرنا عمران خان کے بغیر بھی میراسیاسی قد موجود ہے'۔ دوسری جانب عنبرین سواتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
عنبرین سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹکٹ واپس نہ کرنے پر سینیٹر اعظم سواتی نے پارٹی میں اثرورسوخ استعمال کر کے میرا ٹکٹ ہی منسوخ کرادیا ہے اور وہاں ایک آزاد امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں جس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔