ووٹرز ڈیٹا چوری معاملہ سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا کے خلاف مقدمہ درج

جنسی ہراسگی کے الزام پر عہدے سے برطرف کیا گیا مظفرعلی شاہ نادرا سے حساس ڈیٹا ساتھ لے گیا، ایف آئی آر کا متن

تحریک انصاف نے الزام عائد کیا تھا کہ نادرا حکام نے ووٹرز کاڈیٹا چوری کر کے (ن) لیگ کو دیا فوٹو: فائل

نادرا نے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کامقدمہ درج کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں نادرا کے چیف آف اسٹاف طاہر مقصود کی مدعیت میں ووٹرز کا ڈیٹا چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔


تھانے میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفرعلی شاہ کو جنسی ہراسگی کے الزام میں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا لیکن وہ حساس ڈیٹا نادرا سے چُرا کر ساتھ لے گیا۔ مظفرعلی شاہ ڈیٹا چرانے کے ساتھ دفتر کا ضروری سامان بھی ساتھ لے گیا جو اس نے تاحال واپس نہیں کیا، خدشہ ہے کہ حساس معلومات اور ڈیٹا کو غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نادرا حکام پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرکے (ن) لیگ کو دیا ہے۔
Load Next Story