بینظیرنے الیکشن سے پہلے آکرمعاہدے کی خلاف ورزی کی مشرف
کچھ اہم ملک اورشخصیات ضامن تھے،مذاکرات میںرحمن ملک کے ذریعے رابطہ تھا, مشرف
BAHAWALPUR:
سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے انکشاف کیاہے کہ بینظیربھٹوکیساتھ 2008 کے انتخابات سے پہلے معاہدہ ہوا تھا،جسکے ضامن کچھ اہم ملک اور شخصیات تھیں۔
معاہدے کے تحت بینظیر بھٹو نے عام انتخابات کے بعدوطن واپس آنا تھا تاہم انھوں نے خلاف وزری کی۔ایک ٹی وی نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کوپہلی مرتبہ اپنا تفتیشی بیان ریکارڈکرانے کے دوران سابق صدر جنرل (ر)پرویزمشرف نے انکشاف کیاکہ انکابینظیر بھٹوکے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا۔
جسکے ضامن کچھ اہم ملک اورشخصیات تھیںتاہم انھوں نے ضامنوں کے نام نہیں بتائے اورکہا کہ اس بارے میں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک سے پوچھا جائے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جب ان سے پوچھا کہ معاہدے کیلیے بینظیر بھٹو سے مذاکرات کس کے ذریعے کیے گئے تو پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ رحمن ملک ہی رابطے کا واحد ذریعہ رہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے پرویز مشرف سے پوچھا کہ وہ بینظیر بھٹوکو 2008 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے پرکیوں بضد تھے جس پر سابق صدر نے کہاکہ بینظیربھٹومعاہدے کی خلاف ورزی کررہی تھیں اور وہ وطن واپس آنے پر مصر تھیں لہٰذا معاہدے پر عمل نہ ہوسکا اور یہ عملاً ختم ہوگیا۔