فرانس نے ارجنٹینا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے ارجنٹینا کو 3-4 سے شکست دی
فرانس نے ارجنٹینا کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے پہلے ہائی وولٹج مقابلے سے قبل ہی ارجنٹائن کے کوچ جارج سیمپاؤلی نے وعدہ کیا تھا کہ ان کی ٹیم انتہائی جارحانہ کھیل پیش کرے گی مگر جب کھیل شروع ہوا تو ان سے کہیں زیادہ جارحانہ اور اٹیکنگ فٹبال فرنچ سائیڈ کھیلنے لگی۔
فرانسیسی اسٹرائیکرز کی اسپیڈ کا ارجنٹائن کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، نوجوان کیلیان ایمباپے اپنے ہاف میں بجلی کی طرح لپک رہے تھے، ان کی یہ تیزی ارجنٹائنی ٹیم کو پسند نہیں آئی اس لیے مارکوس روجو نے ان کو نیچے گرا دیا، جس پر انھیں یلو کارڈ کا نظارہ کرنا پڑا جبکہ فرنچ سائیڈ کو 13 ویں منٹ میں پنالٹی ملی جس پر اینٹونی گریزمین نے اپنے اعصاب کو پرسکون رکھتے ہوئے گیند جال میں ڈال دی۔
اس برتری کو ختم کرنے کیلیے ارجنٹائن نے اپنی کوششوں کو تیز کیا اور جواب میں ایمباپے کے ساتھ سینٹ پیرس جرمین میں کھیلنے والے اینجل ڈی ماریا نے 41 ویں منٹ میں اسکور برابرکردیا، انھوں نے لانگ ریج سے زوردار کک پر گیند کو ایسے جال میں ڈالا کہ شائقین کے ساتھ ان کے ساتھی بھی دم بخود رہ گئے۔ اس گول سے ساؤتھ امریکی ٹیم کے اوسان بحال ہوئے اور کچھ اطمینان کے ساتھ ہاف ٹائم پر میدان سے باہر گئی اور پھر تازہ دم ہوکر لوٹتے ہی 48 ویں منٹ میں اپنی برتری 2-1 بھی کردی جب میسی کے لو پاس پر گیبرائل میرسیڈو نے گیند گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال میں ڈال دیا۔
ارجنٹائنی ٹیم نے اس برتری کا جشن تو منایا مگر زیادہ دیر اس خوشی کو سنبھال نہ پائی، 57 ویں منٹ میں فرانس کے ڈیفینڈر بینجمن پاوارڈ نے ہاف وولی پر مقابلہ برابر کردیا، اس کے ساتھ ہی ارجنٹائنی امیدوں کا سورج غروب ہونا شروع ہوگیا۔ اب ایمباپے کی جانب سے کمال دکھانے کا وقت تھا، جنھوں نے پہلے 64 ویں منٹ اور پھر 68 منٹ میں گیند کو گولی کی طرح جال میں ڈال کر جہاں ارجنٹائنی دفاع کی دھجیاں بکھیریں وہیں پر انھوں نے فرانس کی کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کردی۔
یکے بعد دیگر ہونے والے ان دوگولز کی بدولت 19 سالہ ایمباپے نے برازیل کے سابق سپر اسٹار پیلے کے بعد ایک ورلڈ کپ میچ میں دو گول کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کرلیا، پیلے نے یہ کارنامہ 1958 کے میگا ایونٹ میں انجام دیا تھا۔ فرانس 1982 کے بعد کبھی بھی برتری حاصل کرنے کے بعد میچ نہیں ہارا، آخری مرتبہ ایسا پولینڈ کے خلاف میچ میں ہوا تھا۔
ارجنٹائن 1986 کے بعد پہلی ٹیم ہے جوکہ کسی ورلڈ کپ میچ میں تین گول کرنے کے باوجود میچ ہار گئی، آخری مرتبہ ایسا سوویت یونین اور بیلجیئم کے درمیان میچ میں ہوا تھا۔ فرنچ سائیڈ ورلڈ کپ میں مسلسل نویں مرتبہ ارجنٹائنی ٹیم کے خلاف ناقابل شکست رہی ہے، آخری مرتبہ اسے ساؤتھ امریکن ٹیم کے ہاتھوں 1978 کے ٹورنامنٹ میں 1-2 سے مات ہوئی تھی۔ پانچویں مرتبہ ارجنٹائن نے کسی ورلڈ کپ میچ میں 4 یا اس سے زیادہ گول کھائے ہیں۔