امتیاز شیخ جام صادق کی باقیات میں سے ہیں شرجیل میمن
پیپلزپارٹی پر دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، اپنے گریبان میں جھانکیں
پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ امتیاز شیخ جام صادق علی کی باقیات ہیں ان کے منہ سے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کے الزامات قابل مذمت ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں لیکن آمروں اور ڈکٹیٹروں کی پیداوار اور چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے امتیاز شیخ پیپلز پارٹی پر الزامات کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم الزام تراشیوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور مفاہمت کے تحت ملک کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور مفاہمت کی وجہ سے ہم نے بہت برداشت کیا ہے لیکن کچھ لوگوں کو مفاہمت کی زبان سمجھ نہیں آ رہی ہے ایسے لوگوں کو ان کی زبان میں جواب دیا جائیگا ۔
انھوں نے کہا کہ امتیاز شیخ اور ٹھٹھہ کے شیرازی گروپ نے ڈکٹیٹر جنرل (ر) پرویز مشرف کی ہدایت پر کالاباغ ڈیم کے حق میں ریلیاں نکالیں اور ذاتی مفادات کی خاطر سندھ کا سودا کیا لیکن اب انتخابات کے موقع پر وہ اپنے گناہوں کو چھپا نہیں سکتے ۔ سندھ کے عوام باشعور ہیں وہ مفاد پرستوں اور چور دروازے سے اقتدار میں آنیوالوں کو پہنچانتے ہیں اور انتخابات میں ان کو شکست دیکر ثابت کردیں گے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد عوامی جماعت ہے ۔