انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ ایونٹ 6 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا
15 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے اس سرکٹ میں مینز اور ویمنز ایونٹس شامل ہوں گے۔
پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان کو تفویض کردہ انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ 6 جولائی سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راشد احمد کے مطابق 11 جولائی تک جاری رہنے والے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ تھری 2018 کے مقابلے روشن خان ، پاکستان نیوی جہانگیرخان اسکواش کمپلیکس فلیٹ کلب پر کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کی منظوری سے ہونے والے اس سرکٹ میں مینز ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے جبکہ ویمنز ایونٹ کے لیے 5 ہزار ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے، دونوں ایونٹس میں 16 کھلاڑیوں کا مین ڈرا رکھا گیا ہے۔
اس سے قبل مقامی 16کھلاڑیوں کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈز کا انعقاد ہوگا، جن میں سے 4،4، کھلاڑی ناک آوٹ راؤنڈ میں شرکت کے اہل قرار پائیں گے، مینز ایونٹ میں ایک وائلڈ کارڈ انٹری بھی دی گئی ہے۔
دریں اثنا انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ کے حوالے سے پیر کو میڈیا بریفننگ منعقد ہوگی۔