سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے خورشید شاہ
نگراں حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے، خورشید شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے لہذا اب نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا لہذا نگراں حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کا اضافہ کردیا
خورشید شاہ نے کہا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، اب نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور گزشتہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دے۔