غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 11 ماہ میں 195 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیج دیا

مئی میں23.5کروڑکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی نسبت 43.4 کروڑ کا پرافٹ بیرون ملک منتقل کیاگیا

مئی میں23.5کروڑکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی نسبت 43.4 کروڑ کا پرافٹ بیرون ملک منتقل کیاگیا۔ فوٹو: فائل

غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی 2017سے مئی 2018) کے دوران اپنی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پر 1 ارب 94کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا منافع اور ڈیویڈنڈ بیرون ملک منتقل کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باہر بھیجے گئے 1 ارب 53 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کے پرافٹ سے 40کروڑ79لاکھ ڈالر یا 26.51 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2018 میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے 43 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھیجا جبکہ مئی میںبراہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مالیت 23کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی کے 11 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 2ارب 23کروڑ73لاکھ ڈالر کا منافع وڈیویڈنڈ بیرون ملک منتقل کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1ارب 88 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کے پرافٹ کی منتقلی سے 35کروڑ 19 لاکھ ڈالر یا 18.66 فیصد زیادہ ہے، اس دوران ایف پی آئی پر 34کروڑ 67 لاکھ ڈالر کا منافع ادا کیاگیا، مئی میں ایف پی آئی پر 3کروڑ5 لاکھ ڈالر اور مجموعی طور پر46کروڑ44 لاکھ ڈالر کا منافع ادا کیا گیا جن میں ایف ڈی آئی پر دیا گیا 43کروڑ39 لاکھ ڈالر کا منافع بھی شامل ہے۔


اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے11ماہ میں فوڈ سیکٹر میں ایف ڈی آئی پر 26 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 20کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیاگیا جبکہ کیمیکل سیکٹر سے پرافٹ کی منتقلی9 کروڑ 45 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 12کروڑ8 لاکھ ڈالر، تیل وگیس سیکٹر سے8 کروڑ53لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 22کروڑ 5 لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ ایکویپمنٹ (آٹوموبائل) سیکٹر سے 4 کروڑ72 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10کروڑ 31 لاکھ ڈالر، بجلی کے شعبے سے 15کروڑ 6لاکھ ڈالر کے مقابل 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، کمیونی کیشن سیکٹر سے14 کروڑ 29لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 32کروڑ 93 لاکھ ڈالراور فنانشل بزنس سے منافع وڈیویڈنڈ کی منتقلی 21 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 20کروڑ 72 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ فوڈپیکیجنگ 3کروڑ 64 لاکھ ڈالر، مشروبات 4 کروڑ 46 لاکھ ڈالر، تمباکو وسگریٹ 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر، چینی4 لاکھ ڈالر، ٹیکسٹائل 94 لاکھ ڈالر، پیپراینڈ پلپ 35 لاکھ ڈالر، لیدر اینڈ لیدر پروڈکٹس 27 لاکھ ڈالر، پٹروکیمیکل3کروڑ 8 لاکھ ڈالر، پٹرولیم ریفائننگ 5کروڑ 67 لاکھ ڈالر، فارماسیوٹیکل 6کروڑ 21 لاکھ ڈالر، سیمنٹ 4کروڑ 38 لاکھ ڈالر، الیکٹریکل مشینری 30 لاکھ ڈالر، دیگر مشینری44 لاکھ ڈالر، الیکٹرونکس 49 لاکھ ڈالر، تعمیرات 18 لاکھ ڈالر، ٹریڈ 3 کروڑ 17 لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ 8کروڑ 8 لاکھ ڈالر، ٹورازم 88 لاکھ ڈالر، اسٹوریج فیسلٹیز 1کروڑ 2 لاکھ ڈالر، سوشل سروسز 5 لاکھ ڈالر، پرسنل سروسز 37 لاکھ ڈالر اور دیگر شعبوں سے 3کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ اس دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مجموعی طور پر2ارب 47کروڑ57 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2ارب 50کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی سے 3 کروڑ 17 لاکھ ڈالر یا 1.3 فیصد زیادہ ہے۔
Load Next Story