بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک

گنجائش سے زیادہ مسافروں کے باعث ڈرائیور بس پر قاپو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری، پولیس

حادثہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا، پولیس۔ فوٹو : فائل

ریاست اترکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں بس گہری کھائی میں گرنے کے باعث 45 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ریاست اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ کی وجہ بس میں مسافروں کا گنجائش سے زیادہ سوار ہونا جس کے باعث ڈرائیور بس پر قاپو نہ رکھ سکا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Load Next Story